ریاض: 11 نومبر (یو این آئی) سعودی شہزادی وفا بنت بندر بن خالد بن عبدالعزیز آل سعود رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادی وفا بنت بندر بن خالد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئی ہیں۔ ایوان شاہی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شہزادی وفا بنت بندر کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ میں سعودی شاہی خاندان اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے ۔ ایوان شاہی نے وفا بنت بندر کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی ہے اور اہلخانہ کو صبر کی تلقین کی ہے ۔