سعودی شہزادی کے خلاف پیرس میں غائبانہ مقدمہ

   

Ferty9 Clinic

پیرس۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کی اکلوتی دختر کے خلاف پیرس کی ایک عدالت میں غائبانہ مقدمہ کی سماعت کی گئی۔ واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ انہوں نے 2016ء میں پیرس میں اپنی شاہی قیام گاہ میں رہنے کے دوران ایک پلمبر کو دیکھ لیا جو خفیہ طور پر سعودی شہزادی حصہ بنت سلمان کی تصاویر اور ویڈیو بنا رہا تھا۔ پلمبر کو دیکھتے ہی شہزادی آگ بگولہ ہوگئی اور اپنے باڈی گارڈ کو حکم دیا کہ پلمبر کو زدوکوب کرے کیونکہ شہزادی کو اندیشہ تھا کہ تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال ان کے خلاف کیا جاسکتا ہے۔ اس واقعہ کے فوری بعد شہزادی پیرس سے واپس چلی گئی تھی۔ مقدمہ کی سماعت کے دوران بھی وہ حاضر نہیں تھیں جبکہ ڈسمبر2017ء میں ان کی گرفتاری کیلئے وارنٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔