ریاض ۔7؍ستمبر ( ایجنسیز)عالمی ٹیک کمپنی گوگل نے اتوار کو اعلان کیا کہ وہ سعودی عرب میں یونیورسٹی کے طلبا کو اپنے جنریٹو اے آئی ٹول، جیمنی کے پرو ورژن کے ایک سال کی مفت سبسکرپشن کی پیشکش کر رہی ہے۔اس سبسکرپشن کی مالیت 860ریال ہے اور طلبا کو انٹرایکٹو آڈیو اور ویڈیو سیکھنے کے ٹولز اور جدید تحقیقی خصوصیات تک رسائی فراہم کرتی ہے جو اسائنمنٹ بنانے اور امتحان کی تیاری کیلئے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ویو تھری کا جیمنی پرو ورژن صارفین کو متن یا تصاویر کو آٹھ سیکنڈ کی ویڈیوز میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ نوٹ بک ایل ایم سے بھی مربوط کرتا ہے جو پیچیدہ تحقیقی مواد، ویڈیوز اور دستاویزات کو آڈیو مواد میں تبدیل کرنے کے قابل بناتا ہے۔