ریاض / میڈرڈ : سعودی وزارت دفاع نے تین نئے بحری جنگی جہازوں کی خریداری کے لیے ا سپین سے معاہدہ کرلیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت دفاع نے ا سپین کے ساتھ بحریہ کی مشترکہ مشقوں کے علاوہ تجربات کے تبادلے پر بھی اتفاق کرلیا ہے۔معاہدہ کے مطابق اسپین ’Avante 2200‘ جدید جنگی بحری جہاز سعودی بحریہ کے لیے تیار کرے گا۔واضح رہے کہ مذکورہ بحری جہاز انتہائی جدید نوعیت کے لڑاکا جہاز ہیں جو جدید جنگی آلات اور نئی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔
استحکام کی وجہ سے سعودی عرب سرمایہ کاروں کا پسندیدہ ملک
ریاض : سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ سعودی عرب استحکام کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پسندیدہ ملک ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب پورے خطے کے استحکام کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے‘۔’ویژن 2030 کے باعث سعودی عرب نے متعدد شعبوں میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے‘۔فیوچر انویسٹمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں وہ سب کچھ نظر آرہا ہے ۔