سعودی عرب، مسجد نبویؐ میں اعتکاف کا آغاز، عارضی کلینک کا قیام

   

ریاض : رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی مسجد نبویؐ الشریف میں اعتکاف کرنے والے پہنچ گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے معتکفین کو ان کے لیے مختلف مقامات مخصوص کیے گئے ہیں۔ ادارہ امورحرمین کی جانب سے آخری عشرے میں اعتکاف میں بیٹھنے والے وہ مرد و خواتین جنہوں نے پہلے ہی پرمٹ حاصل کیے۔

غزہ جنگ بندی کیلئے مصر اور قطر کا دوبارہ مذاکرات کرنے پر اتفاق
دوحہ : غزہ میں جنگ بندی کیلئے مصر اور قطر میدان میں آگئے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔حماس اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا قطری وزیرخارجہ نے کہا بات چیت شروع کرنے سے ہی امن کی راہ ہموار ہوگی۔ دوسری جانب حماس کا وفد بھی قاہرہ پہنچ گیا ہیاسرائیلی وفد پہلے ہی مصر میں موجود ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مذاکرات شروع ہونے کا امکان ہے۔