سعودی عرب’’درعیہ‘‘ 2030 کیلئے عرب ثقافت کا دارالحکومت قرار

   

ریاض : عرب تنظیم برائے تعلیم ثقافت اور سائنس ’’الیسکو‘‘نے سال 2030 کے لیے سعودی عرب کے سیاحتی اور ثقافتی مقام ’’درعیہ‘‘ کو عرب ثقافت کے دارالحکومت کے طور پر منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سال 2030ء کے لیے درعیہ کو عرب ثقافت کا دارالحکومت قرار دینے کا مقصد علاقائی سطح پر اس کی لازوال ثقافتی علامت، شاندار تاریخ اور تہذیبی ورثے کو تسلیم کرنا ہے۔یہ اعلان ’الیسکو‘ کی چھتری تلے ہونے والے اپنے سالانہ اجلاس میں عرب وزرائے ثقافت کی منظوری کے بعد سامنے آیا۔ یہ اجلاس متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی 19 سے 20 دسمبر 2021 تک کے دوران منعقد ہوا۔ تاکہ درعیہ کو 2030 کے لیے عرب کیپٹل آف کلچرکے طورپر منتخب کیا جا سکے۔