سعودی عرب:منی لانڈرنگ کیس،140 ملین ریال ضبط، چار ملزمین کو24 سال قید

   

ریاض،15اگست: سعودی عرب میں منی لانڈرنگ کے ایک بڑے کیس میں چار ملزمین سے تفتیش مکمل کرنے کے بعد ان کے قبضے سے 10 کروڑ 40 لاکھ ریال کی رقم برآمد کی گئی ہے اور ملزمین کو چوبیس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ ملزمین میں ایک مقامی جب کہ تین غیرملکی شامل ہیں۔مقامی مرکزی ملزم غیرملکیوں کے بنک کھاتوں کو رقوم کو بیرون ملک منتقلی کے لیے استعمال کررہاتھا اور اس کی طرف سے انہیں ماہناہ تیس ہزار ریال کی خطیر رقم بھی ادا کی جاتی تھی۔عدالتی حکم نامہ میں انہیں 24 سال کے عرصے تک قید میں ڈالنا، مقامی ملزم کو قید کی سزا پوری ہونے کے بعد اتنے عرصے کے لیے بیرون ملک سفر سے روکنے اور غیرملکیوں کو قید کی سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کرنے کی سزا سنائی گئی ہے۔