ریاض: سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے کہا ہیکہ کار اسکریچنگ پر ہونے والے چالان کی ادائیگی پرکوئی رعایت نہیں برتی جاتی، اسکریچنگ کرنے پر 20سے 60ہزار ریال تک کا چالان کیا جاتا ہے۔ ٹریفک پولیس نے یاد دہانی کرائی ہیکہ دیگر خلاف ورزیوں پر ہونیوالے چالان کی ادائیگیوں کے حوالے سے دی جانے والی 50 فیصد رعایت کی مدت 18 اکتوبر کو ختم کردی جائے گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر رعایتیں فراہم کی گئی تھیں تاکہ عوام پر مالی بوجھ کم کیا جا سکے ۔