ریاض : سعودی ولیعہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے برطانوی وزیر اعظم بورس جونسن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔بات چیت میں دونوں شخصیات نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تعاون کے شعبوں اور ان میں ترقی کے راستوں پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق شہزادہ سلمان اور جونسن نے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔ ان میں یوکرین کی تازہ ترین صورت حال شامل ہے۔