سعودی عرب ، یوروپی یونین کی رقومات کی غیرقانونی منتقلی کی سیاہ فہرست میں شامل

   

بروسیلز۔ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین نے آج کہا کہ 7 ممالک بشمول سعودی عرب کو یوروپی یونین کی رقومات غیرقانونی طور پر منتقل کرنے کی سیاہ فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ سعودی عرب ان ممالک میں شامل ہے جو دہشت گردی اور منظم جرائم کیلئے مبینہ طور پر مالی امداد فراہم کرتے ہیں۔ یوروپی یونین کا یہ اقدام ایسے وقت منظر عام پر آیا ہے جبکہ سعودی عرب اور یوروپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان گزشتہ سال کالم نگار جمال خشوگی سعودی سفارت خانہ برائے ترکی میں قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔ یوروپی پارلیمنٹ نے اس سفارش کی منظوری دے دی ہے جو یوروپی یونین کے رکن ممالک کی فرانس اور برطانیہ نے پیش کی تھی۔سعودی عرب کو بھی رقومات کی غیرقانونی منتقلی میں مدد دینے والوں کی نئی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ مزید 16 ممالک اس فہرست میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ جن میں ایران ، عراق ، پاکستان ، حبش اور شمالی کوریا شامل ہیں۔ فہرست میں شامل ممالک پر تحدیدات عائد کرنے کا بھی اعلان کیا جاسکتا ہے۔