سعودی عرب آئندہ تین سال کیلئے ڈبلو ٹی اے فائنلز کا میزبان

   

ریاض ۔ ٹینس باڈی نے کہا کہ سیزن کے اختتام پر خواتین کے ڈبلو ٹی اے فائنلز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 2024-2026 تک منعقد ہوں گے، ٹینس باڈی نے کہا، مہینوں کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے اور اس کھیل میں خلیجی ملک کی تازہ ترین شروعات کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ اس شاندار خواتین کا ٹورنمنٹ کروانا سعودی عرب میں ٹینس کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل السعود نے کہا کہ ڈبلیو ٹی اے فائنلز کھیل سے کہیں زیادہ حوصلہ افزائی کرنے کی طاقت رکھتے ہیں، خاص طور پر ہماری نوجوان لڑکیوں اور خواتین کے لیے یہ اہم ہے ۔ یہ قیاس آرائیاں کہ اس ایونٹ کو سعودی عرب منتقل کیا جا سکتا ہے اس وقت شدت آگئی جب مردوں کے اے ٹی پی ٹور نے گزشتہ اگست میں کہا کہ اس کے فائنلز جدہ میں 2023 سے 2027 تک ہوں گے۔ نئے تین سالہ معاہدے سے نومبر کے سیزن کے اختتام پر ہونے والی چمپئن شپ کی انعامی رقم میں 15.25 ملین ڈالرکا اضافہ ہو جائے گا، جو 2023 سے 70 فیصد زیادہ ہے۔