سعودی عرب: آج عید کا چاند 8 منٹ تک افق میں رہنے کا امکان، ماہرین فلکیات کا بیان

   

ریاض(کے این واصف): سعودی عرب میں ہفتہ 29 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعد عید کا چاند 8 منٹ تک افق میں رہے گا۔ یہ بات المجمعہ یونیورسٹی کی حوطہ سدیر میں واقع رصد گاہ کے ماہرین نے کہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز 29 واں روزہ ہوگا اور رویت ہلال کمیٹی شوال کے چاند کا مشاہدہ کرنے کی کوشش کرے گی۔ماہرین نے کہا ہے کہ فلکی حساب کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ہفتہ 29 رمضان کو دوپہر دو بجے ہلال نمودار ہوگا۔ اس دن سعودی عرب کے وقت کے مطابق سورج 6 بجکر 12 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ چاند 6 بجکر 20 منٹ پر نظروں سے اوجھل ہوجائے گا۔