جدہ:سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی حامی بھرلی۔سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے پینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی ہوسکتا ہے۔فلسطینوں کو امن مل جائے تو اسرائیل کو تسلیم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے علاقائی امن کو یقینی بنانے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور یہ غزہ کے تناظر میں زیادہ متعلقہ ہے۔سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ ہماری ترجیح غزہ اور بحیرہ احمر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ غزہ کی جنگ پورے خطے کے لیے خطرناک ہے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی ہونا چاہیے۔اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ روکنے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔
کویت میں نئی حکومت کی تشکیل کا شاہی فرمان
کویت سٹی : امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے نئی حکومت کی تشکیل کا شاہی فرمان جاری کردیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق شیخ ڈاکٹر محمد صباح السالم نئی حکومت کی سربراہی کریں گے۔شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ’کویت کے دستور کے مطابق ملک کے امیر نے کابینہ اور حکومت کے سربراہ کا تعین کیا ہے‘۔شاہی فرمان کے مطابق فہد یوسف الصباح نائب وزیر اعظم اور قائم مقام وزیر داخلہ ہوں گے۔ڈاکٹر عمار العتیقی وزیر تیل، عبد الرحمن بداح المطیری وزیر اطلاعات، ڈاکٹر احمد عبد الوہاب العوضی وزیر صحت، عبد اللہ علی عبد اللہ الیحیا وزیر خارجہ اور عبد اللہ حمد الجوعات وزیر تجارت ہوں گے۔
