سعودی عرب اسپیس ایکس کیپسول پر پہلے دو خلابازوں کو بھیجنے کیلئے تیار

   

ریاض ، باخبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب ایلون مسک کی اسپیس ایکس کمپنی کے کیپسول پر سوار دو خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔اس اقدام سے مملکت نجی امریکی خلائی کمپنیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے والا تازہ ترین خلیجی ملک بن جائے گا۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے شروع میں ہیوسٹن میں ‘‘Axiom Space’’ نامی کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ محققین اور سیاحوں کے لیے امریکی خلائی جہاز میں سوار خلائی مشن کو منظم اور چلاتی ہے۔