ریاض: سعودی عرب میں ہونے والی آن لائن نیلامی میں گاڑی کی ایک اسپیشل نمبر پلیٹ 6 لاکھ 20 ہزار ریال میں نیلام ہوگئی۔ اردو نیوز نے عاجل ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب گاڑی کی اسپیشل نمبر پلیٹ کی ریکارڈ رقم میں نیلامی ہوئی جہاں آن لائن نیلامی کے دوران ایک نمبر پلیٹ 6 لاکھ 20 ہزار ریال میں نیلام ہوئی‘ جو کہ اپنی نوعیت کا نیا ریکارڈ ہے۔بتایا گیا ہے کہ ابشر پلیٹ فارم کی جانب سے گاڑیوں کی آن لائن منفرد پلیٹس کی نیلامی جیتنے والوں کے نام جاری کیے گئے ہیں، جہاں نیلامی میں مختلف زمروں سے تعلق رکھنے والوں کے نام دیے گئے ہیں جنہوں نے نیلامی میں حصہ لیا اور سب سے بڑی بولی پر منفرد نمبر پلیٹ ان کے نام کر دیے گئے