ریاض ۔ 7 اپریل (ایجنسیز) سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے جبیل انڈسٹریل سٹی میں ایران نے میزائل حملے کئے جس سے آگ بھڑکنے کی اطلاعات ہیں، جس کے بعد خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ ایک بڑے پیٹروکیمیکل مرکز کو نشانہ بنا کر کیا گیا، تاہم سعودی حکام نے ان دعوؤں کی تردید کی اور کہا کہ مشرقی صوبے کی جانب داغے گئے سات بیالسٹک میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام سے فضا میں ہی تباہ کر دیا ۔سعودی وزارتِ دفاع ترجمان کے مطابق میزائلوں کا ملبہ توانائی تنصیبات کے قریب گرا، تاہم بڑے پیمانے پر نقصان کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔واضح رہے کہ جبیل انڈسٹریل سٹی مشرق وسطیٰ کے اہم ترین صنعتی مراکز میں شمار ہوتی ہے، جہاں پیٹروکیمیکل صنعت کی بڑی تنصیبات قائم ہیں۔k