سعودی عرب اورعراق سرحدی گذرگاہ عرعر 30 سال بعد دوبارہ کھل گئی

   

ریاض: سعودی عرب اور عراق کے درمیان واقع عرعر کی سرحدی گذرگاہ کو 30 سال کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پھرسے زمینی تجارتی روابط بحال ہوگئے ہیں۔عرعر میں واقع سرحدی گذرگاہ کو چہارشنبہ دوبارہ کھولنے کی تقریب میں عراق کے وزیرداخلہ اور سرحدی کمیشن کے سربراہ سمیت اعلیٰ عہدے داروں نے شرکت کی ہے۔ اس موقع پر بغداد میں متعین سعودی سفیر اوردوسرے اعلیٰ سعودی حکام بھی موجود تھے۔