ریاض : سعودی عرب اور نیدرلینڈز نے جمعرات کو گرین انرجی اور ہائیڈروجن کی تیاری اورترقی میں تعاون کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دست خط کیے ہیں۔سعودی وزیرتوانائی شہزادہ عبدالعزیزبن سلمان نے روٹرڈیم میں منعقدہ عالمی ہائیڈروجن کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’نیدرلینڈزسعودی عرب سے یورپ میں قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے حاصل ہونے والی ہائیڈروجن کی نقل وحمل کی اہم منزل ہوسکتا ہے‘‘۔ انھوں نے کہاکہ روٹرڈیم یورپ میں ہمارا مرکز ہوگا، نیدرلینڈزاورجرمنی گرین ہائیڈروجن کی تجارت میں سعودی عرب کے’قدرتی شراکت دار‘ہوں گے۔