ابوظہبی۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ابوظہبی کے ولیعہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب کمانڈر محمد بن زاید النہیان کا کہنا ہے کہ امارات اور سعودی عرب خود کو درپیش چیلنجوں کے حوالے سے ایک ہی کشتی میں سوار ہیں۔ انہوں نے یہ بات چہارشنبہ کو “صدارتی گارڈز شہداء پارک” کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ محمد بن زاید نے باور کرایا کہ سعودی عرب اور امارات کو اکٹھا کرنے والا ہدف خطے کا امن و استحکام ہے۔
چند روز قبل سعودی عرب کی وزارت خارجہ اور متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون کا ایک مشترکہ بیان جاری ہوا تھا۔ بیان میں باور کرایا گیا تھا کہ یمنی عوام کے لیے امدادی کوششوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اتحادی افواج نے برادرانہ اور دوستانہ روابط کی بنیاد پر یمن میں بڑی قربانیاں پیش کیں۔
