ریاض : سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں مملکت کی بری افواج نے امریکی فورسز کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں ’’مخالب الصقر4‘‘ کا آغاز کر دیاسعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس اپی اے) کے مطابق ان مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان متبادل عسکری تعلقات کی مضبوطی، عسکری معلومات اور تجربات کا تبادلہ اور عسکری ساز و سامان اور نظریات کے بیچ موافقت کی بہتری ہے۔ اس طرح دوست افواج کے ساتھ مل کر کام کرنے اور کسی بھی بیرونی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کی سطح بلند جا سکے گی۔