سعودی عرب اور امریکی فضائیہ کی مشترکہ فوجی مشقیں

   

ریاض : سعودی عرب کی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز ایک بیان میں بتایا کہ مملکت نے امریکہ کے ساتھ مل کر فضائی مشقیں شروع کی ہیں۔ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ نے ‘ٹویٹر’ پر اپنے جنگی طیاروں’بی 52′ کی خلیجی فضائوں میں تربیتی پروازوں کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔خیال رہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کی فضائی افواج کی مشترکہ مشقیں ایک ایسے وقت میں شروع ہوئی ہیںجب دوسری طرف حال ہی میں کثیر ملکی مشقیں اپنے اختتام کو پہنچی ہیں۔ سعودی عرب، امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی دوسرے ممالک کی افواج پرمشتمل ‘ڈیفنڈر 21’ بحری مشقوں کا آغاز سعودی عرب کے مشرقی علاقے الجبیل میں قائم شاہ عبدالعزیزبحری اڈے میں گذشتہ ہفتے ہو۔مشترکہ مشقوں کا آغاز سعودی نیول فوج کے کمانڈر میجر جنرل ماجد بن ہزاع القحطانی کی موجودگی میں ہوا۔