سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

   

روم ؍ ریاض: اطالوی وزیر صنعت اڈولفو ارسو نے کہا ہے سعودی عرب کے ساتھ توانائی، دفاع ، خلاء سے متعلق منصوبوں کے علاوہ آٹو موٹوز اور ہائیڈروجن کے شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کیلئے مملکت کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے۔ان مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر صنعت نے پیر کے روز بتایا ‘اکتوبر 2022 میں وزیر اعظم جارجیا میلونی نے عہدہ سنبھالتے ہی خلیجی ملکوں کے ساتھ قریبی تعلقات اور معاہدوں کیلئے کوشش شروع کر دیں۔‘آج منگل کے روز تک وزیر اعظم عرب ملکوں کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کا مقصد قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اعلیٰ کی سطح پر تبادلہ خیال ہے تاکہ دو طرفہ تعلقات اور معاہدات کو فروغ مل سکے۔وزیر صنعت اٹلی نے سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی شاہی کمیشن برائے جبیل اور ینبع کے صدر خالد السلیم کے ساتھ ملاقات کی۔ بعد ازاں اپنے بیان میں کہا کہ اٹلی اور سعودی عرب دونوں ریگولیٹری اور صنعتی فریم ورک تیار کرنے کیلئے پر عزم ہوں گے۔ تاکہ خام مال کے سلسلے میں اسٹریٹجک خود مختاری کو بڑھاوا دیا جا سکے’۔