ریاض ۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب اور روس نے متفقہ طور پر اوپیک پلس معاہدے کے مطابق تیل کی پیداوار میں آئندہ 2 برس تک کمی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کی اپنے روسی ہم منصب الیگزنڈرنوواک سے ٹیلی فون پر تیل کی پیداوار میں کمی اور عالمی منڈی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ دونوں جانب سے متفقہ طور پر اوپیک پلس معاہدے کے مطابق تیل کی پیداوار میں آئندہ 2 برس تک کمی کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔