سعودی عرب اور شام کا سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق

   

ریاض : سعودی عرب اور شام نے سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے شام میں سفارتی مشن میں کام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب شام کے خبر رساں ادارے نے وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا کہ شامی حکومت نے سعودی عرب میں سفارتخانے کو پھر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا فیصلہ اس وقت کیا گیا جب سعودی عرب میں 19 مئی کو عرب ممالک کی کانفرنس ہوگی۔