ریاض ؍ نئی دہلی: سعودی ہندوستان دفاعی تعاون کمیٹی نے اپنا چھٹا اجلاس ریاض میں منعقد کیا۔ اس اجلاس میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تربیت اور تجربات کے تبادلے، مشترکہ فوجی مشقوں، دفاعی صنعتی تعاون، تحقیق و ترقی اور دیگر شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ تمام شعبوں میں تعلقات کو اس طرح سے ترقی دینا جاری رکھا جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مشترکہ مفادات کیلئے ہو۔