ریاض: سعودی عرب میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے جمعے تک مملکت کے کئی علاقوں میں مسلسل گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔سعودی خبر رساں ادارے اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھیں۔
لبنان پر حملہ خطے میں انتشار
پیدا کرنے کا حربہ :ترکیہ
انقرہ : ترکیہ نے کہا ہے کہ لبنان کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے حملے پورے خطے میں انتشار پیدا کرنے کے منصوبوں کا ایک نیا مرحلہ ہیں۔وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ لبنان کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے حملے پورے خطے کو افراتفری میں ڈالنے کی اسرائیل کی کوششوں کا ایک نیا مرحلہ ہے ۔ وہ ممالک جو اسرائیل کی غیر مشروط حمایت کرتے ہی وہ وزیر اعظم نیتن یاہو کے اپنے سیاسی مفادات کے لیے خونریزی کرنے میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔