سعودی عرب بس حادثہ پر اراکین اسمبلی چنتا پربھاکر اور پربھاکر ریڈی کا اظہار تعزیت

   

سنگاریڈی۔ 18 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی و صدر بی آر ایس پارٹی ضلع سنگاریڈی اور کے پربھاکر ریڈی رکن اسمبلی حلقہ اسمبلی دوباک ( بی آر ایس) نے سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے قریب پیش آئے خوفناک بس حادثہ میں حیدرآباد کے 45 معتمرین کے جان بحق ہوجانے پر اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اس حادثہ سے دلی صدمہ پہنچا ہے۔ شہداء کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ حکومت ہند کو بھی اس دلسوز حادثہ کے مہلوکین کے پسماندگان کے لیے ایکس گریشیاء کا اعلان کرنا چاہئے۔ تلنگانہ حکومت نے ایکس گریشیاء کا اعلان کیا ہے اس کے علاوہ متاثرہ خاندانوں کے معاشی، تعلیمی اور دیگر ضروریات کی تکمیل پر بھی توجہ دینا چاہئے۔ ان دونوں قائدین نے کہا کہ ان آزمائشی اور صبر آزماء لمحات میں ہم سب متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں شامل ہیں۔