سعودی عرب: جولائی کے دوران تیل کے علاوہ برآمدات میں 9.17 فیصد اضافہ

   

ریاض: جولائی 2020 کے مقابلے میں جولائی 2021 میں سعودی تجارتی سامان کی برآمدات میں6.79فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سال2020کے دوران کرونا وبا کی وجہ سے سعودی عرب کی تجارتی مصنوعات اور برآمدات متاثر ہوئیں۔سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2021 میں سعودی تجارتی مال کی برآمدات کی مالیت 8.91ارب ریال ریکارڈ کی گئی جب کہ جولائی 2020 میں یہ تعداد 1.15 ارب ریال تھی۔سعودی عرب میں مینوفیکچرنگ کی سرگرمیوں میں بھی کرونا کے پہلے سال کی نسبت رواں سال تیزی دیکھی گئی۔مینوفیکچرنگ تجارتی سامان کی برآمدات جون 2021 ء 2.8 فیصد اضافے کے بعد 7 ارب ریال ہوگئیں۔ تیل کے علاوہ برآمدات میں جولائی 2021 میں 9.17فیصد اضافے کے ساتھ8.20ارب ریال ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ جولائی 2020 میں6.17یہ تناسب6.17ارب ریال تھا۔سعودی عرب میں تیل کے سوا دیگر مصنوعات میں سب سے زیادہ پلاسٹک اور ربڑ کی مصنوعات جو کہ تیل کے علاوہ کی جانے والی کل برآمدات کا6.37فیصد ہیں۔