ریاض:سعودی عرب میں بصری اور صوتی ذرائع ابلاغ کی جنرل اتھارٹی نے حائل صوبے میں پہلے سنیما گھر کا افتتاح کیا ہے۔ اس موقع پر فلمی صنعت اور میڈیا کی نمایاں شخصیات موجود تھیں۔اتھارٹی کے مطابق اس سینیما گھر میں 10 اسکرینیں اور 1309 نشستیں ہیں۔ اس طرح سعودی عرب میں سنیما گھروں کی مجموعی تعداد 33، اسکرینوں کی مجموعی تعداد 342 اور نشستوں کی مجموعی تعداد 35 ہزار ہو گئی ہے۔