سعودی عرب حادثہ کے مہلوکین کی نعشوں کی منتقلی کا مسئلہ

   

Ferty9 Clinic

وزیر داخلہ محمودعلی کا وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر کو مکتوب
حیدرآباد 2 جولائی ( سیاست نیوز ) سعودی عرب میں جدہ کے قریب پیش آئے دلسوز واقعہ میں حیدرآباد کے علاقہ مشیر آباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی نعشوں کی حیدرآباد منتقلی کیلئے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر کو مکتوب روانہ کیا ہے ۔ انہوں نے مکتوب میںڈاکٹر جئے شنکر سے خواہش کی کہ مرکزی حکومت شہر سے تعلق رکھنے والے ان مہلوکین کی نعشوں کو حیدرآباد لانے ہر ممکن کوشش کرے ۔ واضح رہے کہ دو دن قبل سعودی عرب میں جدہ کے قریب پیش آئے اس حادثہ میں مشیر آباد سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ سید زین العابدین، اُن کی اہلیہ 51 سالہ عطیہ بانو اور اُن کے بیٹے سید مرتضیٰ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ بذریعہ کار جاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوکر فوت ہوگئے تھے ۔ آج مرحومین کے لواحقین نے جناب محمدمحمود علی سے نمائندگی کرتے ہوئے خواہش کی کہ ان مہلوکین کی نعشوںکو حیدرآباد منتقل کرنے میں حکومت کی جانب سے مدد کی جائے ۔ جناب محمد محمود علی نے لواحقین سے س اندوہناک حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان مہلوکین کی نعشوں کو حیدرآباد منتقل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ۔ جناب محمود علی نے فوری مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے حادثہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور ان سے خواہش کی کہ نعشوں کو حیدرآباد لانے میں ہر ممکن مدد کی جائے ۔