لاکھوں ڈالر جیب میں رکھ کر گھوم سکتے ہیں، امریکی خاتون کا تاثر
جدہ : امریکی خاتون بیرس ویرانے کہا ہے کہ سعودی عرب کے سیاحتی سفر نے مملکت سے متعلق میرا ذہن تبدیل کردیا ہے۔ سعودی عرب جانے سے قبل سنی سنائی جو تصویر بنائی تھی وہ اس سے مختلف ہے جو میں نے سعودی عرب میں دیکھا۔بیرس ویرا نے بوڈکاسٹ کے پروگرام ’دی مو شو‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب خواتین کے لئے دنیا بھر میں محفوظ ترین ملک ہے۔ یہ ایسا ملک ہے جہاںانسان لاکھوں ڈالر جیب میں رکھ کر رات کے وقت ملک کے کسی بھی علاقے میں گھوم پھر سکتا ہے۔ کوئی قریب نہیں پھٹکے گا۔ یہ ہمارے ملک امریکہ کے برعکس ہے۔امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ اپنی ماں کے ساتھ نجران کے سیاحتی مقامات دیکھنے کے لیے پہنچی۔اتفاقا ہماری ملاقات ایک سعودی خاندان سے ہوگئی۔ انہوں نے جان پہچان کے بعد ہمیں اپنے یہاں ڈنر پر مدعو کرلیا۔امریکی خاتون نے بتایا کہ سعودی فیملی کے گھر پہنچے تو شروع میں ہم خوفزدہ تھے کیونکہ گھر کا راستہ ہیبت ناک سا تھا تاہم جب ہم گھر پہنچ گئے تو ہماری خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔امریکی خاتون نے بتایا کہ سعودی فیملی نے پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ سعودی عرب کو دوبارہ آنا چاہتی ہیں۔