سعودی عرب: دن دھاڑے گاڑی جان بوجھ کر شہری پر دوڑانے کی خوفناک ویڈیو

   

ریاض: سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک خوفناک ویڈیو بڑے پیمانے پر پھیلائی جارہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کار جان بوجھ کر دن دھاڑے سڑک پر ایک شہری کو دو مرتبہ کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس خوفناک ویڈیو پر ملک بھر میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی اور حکام سے ذمہ دار کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔جائے واقعہ کے قریب عمارت پر نصب کیمرے سے ریکارڈ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گاڑی کا ڈرائیور جان بوجھ کر ایک رہائشی محلے کے اندر سڑک کے کنارے چلنے والے ایک شخص پر چڑھ دوڑا۔ڈرائیور نے کار اس پر چڑھا دی اور اسے زمین پر گرا دیا۔ وہ شخص دوبارہ اٹھا اور کھڑا ہوا تو ڈرائیور نے کار دوبارہ اس پر چڑھا دی۔