سعودی عرب سدا شیو نگر کے متوطن کی حادثہ میں موت

   

یلا ریڈی ۔ 20 ۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل سدا شیو نگر کے سرکل علاقہ سے تعلق رکھنے والا بھیریش سعودی عرب میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ بھیریش کچھ سال سے سعودی آتے جاتے رہتا تھا، وہاں یہ ٹرک چلانے کا کام کیا کرتا جس سے سڑک حادثہ میں مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ حادثہ کی اطلاع سعودی میں مقیم افراد نے دی ۔ متوفی کو ماں باپ مائیسماں ، مانیماں ، بیوی کویتا ، بیٹا یشونت ، بیٹی سیاسرا، ہیں، نعش کو جلد از جلد ہندوستان لانے کا حکومت سے متاثرہ خاندان مطالبہ کر رہے ہیں۔