سعودی عرب : سمندری آفات سے نمٹنے عملی مشق کا انعقاد

   

ریاض : سعودی عرب میں قدرتی سمندری آفات سے نمٹنے کے قومی پروگرام کے تحت ہنگامی صورت حال کی عملی مشق “Search and Rescue 43” انجام دی گئی۔ یہ مشق مکہ مکرمہ صوبے کے ضلع رابغ میں منعقد کی گئی۔ مشق کی سرپرستی مملکت کے پانیوں میں سمندری آفتوں کا سے نمٹنے کے مستقل قومی کمیشن کے سربراہ اور کوسٹ گارڈز کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد الشہری نے کی۔ اس موقع پر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے متعدد نمائندے بھی موجود تھے۔مشق میں شریک فریقوں اور اہل کاروں نے مشترکہ عمل اور رابطہ کاری کے حوالے سے پیشہ ورانہ سطح کی تیاری کا مظاہرہ کیا۔