سعودی عرب سیاحت میں دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک میں شامل

   

ریاض : سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب سیاحت کے حوالے سے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کا فروغ 2022 کی ترجیحات ہے۔ یہ ویژن 2030 کا بنیادی ستون ہے۔میڈیا کے مطابق احمد الخطیب نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ معیشت کو مضبوط بنانے اور شہریوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے اہم ہے۔ قومی بجٹ 2022 فورم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ پوری دنیا کے 10 فیصد ملازمین کا تعلق سیاحت کے شعبے سے ہے اور 10 فیصد عالمی معیشت سیاحت پر منحصر ہے۔