سعودی عرب سے ہندوستان کیلئے 80 میٹرک ٹن آکسیجن کی فراہمی

   

نئی دہلی : ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملات میں حالیہ غیر معمولی اضافہ کے دوران سعودی عرب نے 80 میٹرک ٹن مائع آکسیجن ہندوستان کیلئے روانہ کی ہے۔ ہندوستان کیلئے آکسیجن کی فوری فراہمی کی کھیپ اڈانی گروپ اور لائنڈ کمپنی کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت کی جا رہی ہے۔ ریاض میں واقع ہندوستانی سفارتخانہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں سعودی عرب کی وزارت صحت کا اس موقع پر مدد ، حمایت اور تعاون پر دلی طور پرشکریہ ادا کیا ہے۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع ہندوستان سفارتخانہ کی جانب سے اڈانی گروپ اور میسرز لائنڈ کے تعاون سے 80 ٹن مائع آکسیجن گیس بھیجے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ کل پاکستان نے بھی کورونا بحران میں ہندوستان کو مدد کی پیشکش کی تھی۔