سعودی عرب صحافی جمال خشوگی قتل کی قابل اعتماد تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام : امریکہ

   

واشنگٹن ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جمعہ کو امریکہ کے ایک سینئیر عہدیدار نے بیان دیا کہ سعودی عرب ابھی تک صحافی جمال خشوگی کے قتل کی قابل بھروسہ و احتساب تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے ۔ حکام کے مطابق سکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پاپیو آئندہ ہفتہ سے شروع ہونے والے آٹھ خلیجی ممالک کے دورہ کے درمیان ریاض کا دورہ کریں گے اور اس دورہ میں اس مسئلہ کو سعودی عرب حکومت سے زیر بحث لائیں گے ۔ صحافتی حکام نے اپنا نام ظاہر کئے بغیر بتایا کہ اس ہفتہ تمام قانونی ضابطوں کی شروع کی جائے گی اور سعودی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا کہ وہ قابل بھروسہ اور ٹھوس ثبوتوں کو فراہم کرے کیوں کہ ابھی تک جو کچھ بھی تفصیلات سعودی حکومت نے فراہم کیے ہیں وہ قابل اعتماد اور قابل بھروسہ نہیں ہیں ۔۔