ریاض : سعودی عرب میں لائبریری اتھارٹی نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ وہ نومبر 2023 میں عرب فیڈریشن فار لائبریریز اینڈ انفارمیشن کانفرنس کے 34ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔کانفرنس کی میزبانی اتھارٹی کی حکمت عملی کے تحت آتی ہے جس میں مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داریوں کو فعال کرنا شامل ہے۔ لائبریری کے شعبے میں دلچسپی رکھنے والے اور ماہرین کی ایک بڑی تعداد اس میں شرکت کرے گی۔ اس شعبے کو درپیش چیلنجوں پر بات چیت کرنے، اور متعلقہ سائنسی اور علمی مطالعات کا جائزہ لے گی۔لائبریری اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن العاصم نے ’’عرب اور بین الاقوامی دنیا میں لائبریری کے شعبے کے درمیان تعاون کے تعلقات کو مضبوط بنانے‘‘ میں کانفرنس کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔العاصم نے نشاندہی کی کہ مملکت میں لائبریری کے شعبے کو “قیادت کی جانب سے بے مثال حمایت اور وزیر ثقافت اور اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کی جانب سے بھرپور تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔