سعودی عرب : فریج کو خفیہ گودام کا دروازہ بنا لیا گیا

   

ریاض : سعودی عرب میں چھپ کر رہنے والے متعدد افراد پکڑے گئے۔ ان افراد نے چھپنے کے لیے عجیب طریقہ اپنا رکھا تھا۔ یہ لوگ ایک گودام میں چھپ کر رہ رہے تھے۔ گودام کا راستہ خفیہ رکھنے کے لیے ان افراد نے حیران کن طریقہ اختیار کیا۔ گھر میں رکھے گئے ریفریجریٹر کو انہوں نے گودام کا دروازہ بنا رکھا تھا۔ہفتہ کے روز قومی پروگرام نے اعلان کیا کہ اس کی ٹیموں نے ریاض میں اپنے باقاعدہ گشت کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑ لیا ہے۔