ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حماس کے حملوں کے بعد اسرائیل اور فلسطین میں جاری بدامنی پر اپنا موقف واضح کردیا ہے۔فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے دوران ولی عہد نے اعلان کیا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عباس سے یہ بھی کہا کہ خلیجی ریاست فلسطینی عوام کے ساتھ ان کے باوقار زندگی کے جائز حقوق حاصل کرنے، ان کی امیدوں اور امنگوں کے حصول اور منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔