سعودی عرب : فیصل بن فاضل وزیر معیشت اور سلطان بن سلمان خصوصی مشیر

   

ریاض : سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے پیر کو علی الصبح شاہی فرامین جاری کیے جن میں حکومتی سطح پر متعدد شخصیات کا تقرر شامل ہے۔شاہی فرامین کے تحت فیصل بن فاضل بن محسن الابراہیم کو معیشت اور منصوبہ بندی کا وزیر مقررر کیا گیا ہے۔شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو خادم حرمین شریفین کا خصوصی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا عہدہ وزیر کے مساوی ہو گا۔ شہزاد سلطان بن سلمان کو غیر منافع بخش ادارے ‘شاہ سلمان فاؤنڈیشن’ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا چیئرمین بھی بنایا گیا ہے۔اسی طرح عبداللہ بن عامر السواحہ کو سعودی اسپیس اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ السواحہ 24 اپریل 2017ء￿ سے مملکت میں کمیونی کیشن اور ٹکنالوجی کے وزیر کے منصب پر کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر ایمن بنت ہباس بن سلطان المطیری کو وزیر تجارت کی نائب اور بدر بن عبدالمحسن بن عبداللی بن یداب کو وزیر تجارت کا معاون مقرر کیا گیا ہے۔شاہی فرامین میں احمد بن محمد بن احمد العیسی کو مملکت میں تعلیم و تربیت کی جائزہ کمیٹی کے مینجمنٹ بورڈ کی چیئرمین شپ سے سبک دوش کر کے ان کی جگہ ڈاکٹر خالد بن عبداللی السبتی کو بورڈ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر السبتی کو کابینہ کے جنرل سکریٹریٹ میں مشیر بھی بنایا گیا ہے۔ ان کا عہدہ وزیر کے مساوی ہو گا۔احمد بن محمد بن علی الصویان کو حکومتی ڈیجیٹیل اتھارٹی کو گورنر مقرر کیا گیا ہے۔