سعودی عرب میںغیر ملکی کو سزائے موت

   

ریاض: سعودی عرب میں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کے جرم میں غیر ملکی پر سزائے موت کا عدالتی فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے ۔ میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کا اپنے بیان میں کہنا ہیکہ ‘سوڈانی تارک عبد المجید السید جمعہ نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص کو تمام شواہد اور ثبوت کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پر اور زمین میں فساد پھیلانے پر سر قلم کرنے کی سزاسنائی گئی۔فیصلے پر اپیل کورٹ نے تصدیق کی۔ اور ایوان شاہی نے سزانافذ کرنے کی منظوری دی ہے۔ وزارت نے کہا ہیکہ تبوک ریجن میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب میں 6 ایرانی شہریوں کو منشیات کی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا دے دی گئی تھی۔