سعودی عرب میں آج سے بین الاقوامی پروازیں منسوخ

   

Ferty9 Clinic

ریاض 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر وہ دو ہفتوں کیلئے بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دے گا ۔ وزارت خارجہ نے ٹوئیٹ کیا کہ مملکت کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اتوار 15 مارچ سے دو ہفتوں کیلئے بین الاقوامی پروازیں معطل رہیں گے ۔ یہ اقدام کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے ۔