ریاض : سعودی عرب نے ارجنٹائن کے خلاف فیفا ورلڈ کپ میں تاریخی جیت کے بعد چہارشنبہ کو جشن منانے کیلئے تعطیل عام کا اعلان کیا ہے۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے قومی ٹیم کی فتح کا جشن تعطیل کے ساتھ منانے کی تجویز کو منظوری دے دی، نجی اور سرکاری شعبوں میں تمام ملازمین اور تمام تعلیمی اداروں کے طلباء کو چھٹی دی جائے گی۔