سعودی عرب میں آرٹیفشل انٹلیجنس سنٹر کا افتتاح

   


ریاض : سعودی عرب میں توانائی کے نئے آرٹیفشل انٹلیجنس سنٹر کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس سنٹر کا قیام سعودی وزارت توانائی اور سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹلیجنس اتھارٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط کے بعد عمل میں آیاہے ۔ وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹلیجنس اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن شرف الغامدی نے اس ایم او یو پر دستخط کیے ہیں، اس کا مقصد مملکت کی مصنوعی ذہانت میں صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔آرٹیفشل انٹلیجنس سینٹر فار انرجی مصنوعی ذہانت میں تحقیق، ترقیاتی کوششوں کو فروغ دینے، جدت طرازی کی حمایت کرنے اور کاروباری صلاحیت کو قابل بنانے میں مدد کرے گا۔