سعودی عرب میں آسمانی بجلی گرنے سے کئی اونٹ ہلاک

   

ریاض: سعودی عرب میں آرسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے حادثے میں متعدد اونٹ ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے قریبی علاقہ میں ایک ٹرالر آرسمانی بجلی گرنے کے بعد اونٹوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں سات اونٹ ہلاک ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں تباہ ہونے والے ٹرالر اور مرنے والے اونٹوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثے کے وقت علاقہ میں آرندھی چل رہی تھی اور شدید بارش ہو رہی تھی۔ سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں کو طوفانی بارشوں کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔