ریاض : سعودی عرب کی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے انکشاف کیا ہے کہ مملکت سعودی عرب میں آم کی فصل کی خود کفالت کی شرح 60 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔ وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں سالانہ 88.6 ہزار ٹن سے زیادہ آم پیدا ہوتا ہے۔ مملکت میں آم کی کاشت 6880 ایکڑ رقبے پر کی جاتی ہے۔موسمی فصلوں سے متعلق رپورٹوں کی ایک سیریز میں وزارت زراعت نے بتایا کہ آم سعودی عرب میں اعلیٰ اقتصادی پیداوار کے ساتھ ایک بہترین اور نفع بخش فصل ہے۔