سعودی عرب میں اجازت نامہ کے بغیر رہائش فراہم کرنے پرمتعدد عمرہ کمپنیاں معطل

   

ریاضـ ۔19 ؍جولائی ( ایجنسیز)سعودی عرب کی وزارتِ حج اور عمرہ نے قواعد کی خلاف ورزی اور معتمرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر 7 ٹریول کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔میڈیاکے مطابق سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے ریگولیٹری کنٹرولز کی خلاف ورزیوں پر سات عمرہ کمپنیوں کو معطل کر دیا۔ان کمپنیوں پر معتمرمین کو وعدے کے برخلاف اور بغیر لائسنس والی رہائش گاہوں میں قیام کرانا کا الزام تھا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ کے مہمانوں کو فراہم کردہ خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کڑی نگرانی جاری رکھی جائیں گی۔ عمرہ کمپنیوں کی اِن خلاف ورزیوں کی نشاندہی نگرانی کے اس عمل کے دوران دیکھی گئیں۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق ان خلاف ورزیوں پر مقرر کردہ سزاؤں پر عمل درآمد کی تیاری میں مذکورہ کمپنیوں کے خلاف فوری قانونی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ سنگین خلاف ورزیاں ہیں جن سے حاجیوں کی حفاظت اور آرام متأثر ہوتا ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے تمام عمرہ کمپنیوں اور اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ ضوابط کی پاسداری کریں اور حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔