سعودی عرب میں اقامہ کی سہ ماہی اجرائی اور تجدید کی منظوری

,

   

Ferty9 Clinic

سعودی کابینہ نے بدھ کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں اقاممہ کے سہ ماہی اجرا اور تجدید کی منظوری دی ہے۔یہ منظوری ورک پرمٹ اقامہ ہولڈرز کے لیے ہے۔ گھریلو عملہ اور وہ تمام ملازمین جو اس کے دائرے میں آتے ہیں ان پر یہ فیصلہ لاگو نہیں ہوگا۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ’سعودی کابینہ نے ورک پرمٹ فیس، اقامہ فیس اور مقابل مالی کی قسطوں میں وصولی کی منظوری دی ہے۔ یہ فیس اقامے کی مدت کے حساب سے وصول کی جائے گی‘۔یاد رہے کہ اب تک ایک سال کی فیسیں یکمشت وصول کی جا رہی تھیں۔ اب کم از کم تین ماہ کے لیے اقامے کا اجرا اور تجدید ہو سکے گی۔کابینہ نے ڈپلومیٹک کوارٹر اتھارٹی اور اس کے انتظامی ضوابط منسوخ کر دیے ۔