سعودی عرب میں الیکٹرک فلائنگ ٹیکسیوں کاخواب شرمندۂ تعبیر ہونے کے قریب

   

ریاض: سعودی عرب میں شہردر شہر سفر میں تیزی اور سرعت لانے کیلئے اڑنے والی ٹیکسیوں کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے پر اڑنے والی پچاس ٹیکسیاں فضائی بیڑے میں شامل کی جائیں گی۔ یہ ٹیکسیاں بجلی سے چلنے والی الیکٹرک ٹیکسیاں بھی کہا جاسکتا ہے اور ہواؤں میں اڑیں گی۔ گویا سعودی فضاؤں میں جھلمل کرتے اور دور سے ننھے منے اڑن کھٹولے سے لگنے والی ٹیکسیاں۔ ان جدید اور تیز رفتار فضائی ٹیکسیوں کے ذریعے شہریوں کو آسائش دینے کا فیصلہ مملکت کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے کیا ہے۔ پہلے مرحلے پر 50 فضائی ٹیکسیوں کے بعد اگر عوامی ضرورت کے تحت ضروری سمجھا گیا تو مزید ٹیکسیوں کی کھیپ اس بیڑے میں شامل کر لی جائے گی۔ سعودیہ کا اس سلسلے میں معاہدہ جرمن فضائی ٹیکسیاں بنانے والی کمپنی لیلیم این وی کے ساتھ ہوا ہے۔ تاکہ مملکت جدت، سرعت اور سہولت کے امتزاج کو اپنے شہریوں کیلئے پیش کر سکے۔ سعودیہ اور لیلیم کے درمیان جمعرات کے روز میونخ کے نزدیکی شہر میں دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ جگہ گاوٹنگ ہے ، جہاں لیلیم قائم ہے۔